پنجاب حکومت نے صوبے کے عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کا ایک بڑا منصوبہ بنایا ہے،صاف پانی کمپنی کے اعلی حکام کی نااہلی ،غفلت اورغیر پیشہ ورانہ اندازکے باعث منصوبے میں بلاجواز تاخیر ہوئی،صاف پانی کمپنی کے اعلی حکام کو معطل جبکہ کنسلٹنٹس کو بلیک لسٹ کرنے کاحکم دیاہے،منصوبے کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے اس لئے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے
وزیراعلیٰ شہبازشریف کاویڈیولنک کے ذریعے بیجنگ میں چین کی واٹر سیکٹر کی کمپنیوں کے اعلی حکام سے خطاب
بدھ 28 دسمبر 2016 20:34
(جاری ہے)
انہوںنے کہا کہ بعض حکام کی غفلت اورنااہلی کے باعث قیمتی وقت اوروسائل ضائع ہوئے ہیں ۔اب ہم نے انتہائی تیزی سے اپنی منزل کی جانب بڑھنا ہے اوراس منصوبے کیلئے پنجاب حکومت نے اربوں روپے کے فنڈز مختص کیے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ چینی کمپنیوں کی جانب سے اس منصوبے میں دلچسپی کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔
چینی کمپنیوں کوپنجاب میں ہر طرح کی سہولت فراہم کریں گے۔اس منصوبے کا تعلق براہ راست عوام کی صحت سے جڑا ہوا ہے اس لئے منصوبے کو تیزی سے آگے بڑھانا ہماری ترجیح ہے ۔واٹر سیکٹر کی معروف چینی کمپنیوں کے اعلی حکام اور پنجاب کے وفدکے اراکین نے بیجنگ سے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی۔مزید اہم خبریں
-
عالمی عدالت کو امریکی اور اسرائیلی حکام کی دھمکیاں پریشان کن، ماہرین
-
امریکہ: غزہ میں جنگ بندی کا مطالبہ کرنے والے طلباء سے ناروا سلوک پر تشویش
-
ترسیلات زر کے حجم میں 28 فیصد اضافہ ہو گیا
-
عرس کی تقریبات میں بھگدڑ، اموات ہونے کی اطلاعات
-
عالمی مسائل سے نمٹنے میں کثیر فریقی کوششیں تیزکرنے کی ضرروت: گوتیرش
-
قوم پر مسلط لوگوں نے کسی حلقہ میں بھی 30 فیصد ووٹ نہیں لیے
-
پی ٹی اے اور ٹیلی کام کمپنیاں روزانہ 5 ہزار نان فائلرز کی سمز بند کرنے پر متفق
-
ٴمعاشی استحکام کے باوجود پاکستانی معیشت کو بڑے خطرات کا سامنا ہے
-
مذاکرات کی ابتدا حکومت کو کرنی ہے کیونکہ مذاکرات کی بال حکومتی کورٹ میں ہے
-
فوج اور سیاسی جماعتوں کے درمیان براہ راست مذاکرات کی آئین میں گنجائش نہیں
-
کتنی پنشن لینے والوں پر ٹیکس لگے گا؟ تفصیلات سامنے آ گئے
-
دیامر بھاشا ڈیم کی تعمیر میں تاخیر کا خدشہ پیدا ہو گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.