ہالینڈ کی سفیر کا پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ

بدھ 28 دسمبر 2016 20:31

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) ہالینڈ کی سفیر نے بدھ کو پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کا دورہ کیا۔ سفیر نے اس موقع پر ایم ڈی بیت المال کے ہمراہ تھیلیسیمیا کی بیماری میں مبتلا بچوں سے ملاقات کی۔ پاکستان تھیلیسیمیا سنٹر کی میڈیکل ٹیم نے سفیر کو تھیلیسیمیا کی بیماری کے بچوں کو دی جانے والی سہولتوں سے آگاہ کیا۔

(جاری ہے)

ایم ڈی پاکستان بیت المال بیرسٹر عابد وحید شیخ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ہالینڈ کی سفیر کے موجودہ دورہ کو خوش آئند قرار دیا جس میں سفیر نے تھیلیسیمیا میں مبتلا بچوں کو دی جانے والی سہولتوں پر خوشی کا اظہار کیا۔ ہالینڈ کی سفیر نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان بیت المال کے ساتھ مل کر اس پراجیکٹ کو مزید آگے بڑھائیں گے اور میں ہر طرح کی مدد کریں گے۔

متعلقہ عنوان :