پاک فوج کودہشتگردوں کے مزید40 مقدمات بھیج دیے گئے

وزیراعظم کی منظوری کے بعد مقدمات فوج کی جیگ برانچ کو بھیجےگئے ہیں۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 19:11

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) : پاک فوج کو کاروائی کیلئے دہشتگردوں کے مزید40 مقدمات بھیج دیے گئے ہیں،وزیراعظم کی منظوری کے بعد مقدمات فوج کےجیگ برانچ کو بھیجےگئے ہیں۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق پاک فوج کو کاروائی کیلئے دہشتگردوں کے بھیجے جانیوالے مقدمات پنجاب اورخیبرپختونخواحکومتوں نےوزارت داخلہ کو ارسال کیےتھے۔وزارت داخلہ کی اعلیٰ سطح کمیٹی نےمقدمات کا جائزہ لیا تھا۔ذرائع نجی ٹی وی نے مزید بتایا کہ وزارت داخلہ نے جج ایڈووکیٹ جنرل برانچ کو مقدمات پرفوری کارروائی کیلئے خط بھی ارسال کیاہے۔

متعلقہ عنوان :