ٹی آر ایس ایف کاموٹر سائیکل سواروں میں شعور بیداری کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا

بدھ 28 دسمبر 2016 20:30

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)ٹی آر ایس ایف کاموٹر سائیکل سواروں میںدوران سفرمناسب لائٹس کا شعور اجاگر کرنے کے سلسلے میں اقبال ٹائون ڈویژن پولیس،اٹلس ہنڈا اور لائف سٹائل کے تعاون سے لگایا گیا شعور بیداری کیمپ دوسرے روز بھی جاری رہا ،ایس پی اقبال ٹائون ڈویژن عادل میمن نے کیمپ کا وزٹ کیااس دوران 1750سے زائد شہریوں کی موٹر سائیکلوں کی مفت سروس ،ٹیوننگ ،فلٹر،بلب اور انجن آئل تبدیل کیا گیا۔

۔کیمپ میں ٹی آر ایس ایف کے صدر خورشید الزمان خوشحالی،اٹلس ہنڈا کے نیشنل سیفٹی منیجر تسلیم شجاع ،نیشنل منیجر لائف سٹائل عامر یعقوب پولیس افسران اور شہریوں کی کثیر تعداد شریک تھی۔لائف سٹائل کی طرف سے سینکڑوں شہریوں میں شہد ،مشروبات اور گفٹ پیک تقسیم کیئے گئے ،شرکاء نے کہا کہ پولیس عوام دوستی کے رشتے کو مضبوط کرنے کیلئے شہر یوں میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین کی پاسداری کیلئے ہونے والے ایسی تقریبات میں شہریوںکے تعاون اور دلچسپی پیدا ہونے سے ہی مثبت نتائج متوقع ہیں۔

(جاری ہے)

اٹلس ہنڈا کے تعاون سے روڈ سیفٹی اینڈ ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنانے کا سلسلہ جاری ہے۔ٹی آر ایس ایف کے صدر خورشیدالزمان خوشحالی نے کہا کہ لوگوں کو محفوظ سفری سہولیات کی فراہمی اور شہریوں میں ٹریفک قوانین بارے آگاہی کیلئے ہر ممکن اقدامات کیئے جا رہے ہیںاسکے لئے عوام کا تعاون بھی بے حد ضروری ہے۔