Live Updates

پاناماکیس کافیصلہ چنددن کی سماعت کامحتاج ہے،عمران خان

آیندہ انتخابات میں(ن)لیگ کودھاندلی کاہتھیاراستعمال نہیں کرنےدیںگے،پیپلزپارٹی کےفیصلےپرفی الحال کوئی تبصرہ نہیں کروںگا،خیبرپختونخوا میں نظام کی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی۔چیئرمین پی ٹی آئی کی صحافیوں سے غیررسمی گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 19:05

پاناماکیس کافیصلہ چنددن کی سماعت کامحتاج ہے،عمران خان

راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) :تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہاہے کہ پاناماکیس کافیصلہ چنددن کی سماعت کامحتاج ہے،آیندہ انتخابات میں(ن)لیگ کودھاندلی کاہتھیاراستعمال نہیں کرنےدیںگے،پیپلزپارٹی کےفیصلےپرفی الحال کوئی تبصرہ نہیں کروںگا،خیبرپختونخوا میں نظام کی تبدیلی کی بنیاد رکھ دی۔

(جاری ہے)

انہوں نے آج یہاں صحافیوں سے غیررسمی گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نےجمہوریت اورجمہوری اقدار کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا۔

پانامالیکس پرقوم کےجائزسوالات پروزیراعظم مسلسل جھوٹ بولتےرہے۔نواز شریف پاناماایشو قوم کی نگاہوں سےاوجھل کردینا چاہتےتھے۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نہ ہوتی توآیندہ نسلیں ان کےبچوں کی غلامی کرتیں۔عام آدمی کودرپیش ہرمسئلےکےپیچھےکرپشن جیسی لعنت کارفرماہے۔عمران خان نے کہا کہ پاناما کیس کافیصلہ چنددن کی سماعت کامحتاج ہے۔عوام کوجلد انصاف ملنے کی توقع ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات