عورتوں کے عالمی دن پر میرپورخاص میں ایک آگاہی پروگرام

بدھ 28 دسمبر 2016 20:16

میرپور خاص ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) محتسب اعلیٰ سندھ ڈسٹرکٹ کمپلینٹ سینٹر میرپورخاص کی جانب سے عورتوں کے عالمی دن کے سلسلے میں پبلک ہیلتھ اسکول سول ہسپتال میرپورخاص میں ایک آگاہی پروگرام منعقد کیا گیا جس میں انچارج میرپورخاص سینٹر محمد خان منگریو، پرنسپل ڈاکٹر آفتاب میمن ، ڈاکٹر پروین ، ڈاکٹر نورجہاں اوردیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملازمت کی جگہ پر کام کرنے والی خواتین کے تحفظ کا ادارہ قائم ہونے سے خواتین کو اپنے فرائض انجام دینے میں آسانی ہورہی ہے اور خواتین بلا خوف کے کام کررہی ہیں۔

(جاری ہے)

مقررین نے کہا کہ محتسب اعلیٰ کی جانب سے سندھ بھر میںقائم یہ سینٹر کامیابی سے چل رہے ہیں۔انہوں نے مزیدکہا کہ ہر ادارے میں جا کر ہم ایسے آگاہی پروگرام منعقد کررہے ہیں جس کا مقصد عورتوں کو تحفظ کا احساس دلانا ہے انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی عورت کو اگر کوئی حراساں کرتا ہے تو وہ باآسانی سینٹر میں آکر اپنی شکایت درج کراسکتی ہے اور میل بھی کر سکتی ہے۔اس موقع پر نرسنگ اسٹاف بڑی تعداد میں موجود تھیں۔