پارٹی قواعد کی خلاف ورزکسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی،ارباب جہانداد

بدھ 28 دسمبر 2016 20:16

پشاور۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف ضلع پشاور کے صدر ارباب جہانداد نے کہاہے کہ وزیراعلی خیبر پختونخوا کے واضح ہدایات کے باوجود کسی کو بھی پارٹی قواعد کی خلاف ورزکسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی اور نہ ہی پارٹی میں اس قسم کے لوگوں کے کیلئے جگہ ہے انہوں نے گذشتہ روز نائب ناظم اعلی کے دفتر میںبعض ڈسٹرکٹ ممبران کی کی جانب سے بد نظمی پر شدید برہمی ‘ تشویش اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہاکہ پاکستان تحریک انصاف ایک جمہوری پارٹی ہے اور اسکے قواعد و ضوابط سب پر لازم ہے اور پارٹی میں انتشار‘ غنڈہ گردی اور پارٹی ڈسپلن کی ہر گز اجازت نہیں دی جائیگی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاپاکستان تحریک انصاف سے تعلق رکھنے والے منتخب بلدیاتی نمائندوں کو سخت تنبیہ کی کہ وہ پارٹی کی قواعد و ضوابط کی سختی سے خیال رکھیں اوراگر مستقبل میں ا س قسم کے واقعات کی صورت میں ملوث ممبران کی رکنیت ختم کردی جائیگی۔ انہوں نے کہاکہ ضلع ناظم کو اپنا کام کرنے دیاجائے اور اس سلسلے میں ضلع ناظم کو واضح ہدایات جار ی کیں ہے کہ وہ اپنا کام جار ی رکھیں -