شارجہ میں ہندوستانی دوکاندار کو قتل کرنے والا پاکستانی گرفتار کر لیا گیا

muhammad ali محمد علی بدھ 28 دسمبر 2016 18:48

شارجہ میں ہندوستانی دوکاندار کو قتل کرنے والا پاکستانی گرفتار کر لیا ..

شارجہ (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) شارجہ میں ہندوستانی دوکاندار کو قتل کرنے والا پاکستانی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق شارجہ پولیس کی جانب سے ایک 42 سالہ پاکستانی کو گرفتار کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ گرفتار ہونے والے پاکستانی نے منگل کی صبح ایک ہندوستانی دوکاندار کو اس کی دکان پر چاکو کے متعدد وار کرکے قتل کر دیا تھا اور پھر اس کے بعد فرار ہو گیا تھا۔ پولیس نے واقعے کی اطلاع ملتے ہی مفرور شخص کی تلاش شروع کر دی اور 12 گھنٹے کے اندر اسے گرفتار کر لیا گیا۔ بعد ازاں تفتیش کے دوران مجرم نے بتایا کہ مقتول ہندوستانی شخص کیساتھ اس کا رقم کے معاملے پر تنازعہ تھا جس کے باعث اس نے یہ انتہائی اقدام اٹھایا۔

متعلقہ عنوان :