نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ پاکستان کے اساسی نظریے کے تحفظ اور فروغ کے لیے سرگرم عمل ہے، سید غوث علی شاہ
بدھ 28 دسمبر 2016 19:52
(جاری ہے)
سید غوث علی شاہ نے کہا کہ پاکستان ہماری شناخت اور پہچان ہے اور آج ہم جو کچھ بھی ہیں‘ اس ملک کی بدولت ہیں۔
یہ ملک دو قومی نظریے کی بنیاد پر معرض وجود میں آیا اور ہماری بقاء اس نظریے سے مضبوط کے ساتھ جڑے رہنے میں ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم اپنی نئی نسل کے دل و دماغ میں قیام پاکستان کے حقیقی اسباب و مقاصد کو جاگزیں کریں اور انہیں باور کرائیں کہ بھارت ہمارا ازلی دشمن ہے جس نے آج تک پاکستان کی آزادی کو دل سے تسلیم ہی نہیں کیا۔پروفیسر ڈاکٹر رفیق احمد اور شاہد رشید نے سید غوث علی شاہ کو نظریہٴ پاکستان ٹرسٹ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ اور ماہنامہ نظریہٴ پاکستان اور ماہنامہ ہونہار کے تازہ شمارے پیش کیے۔ انہوں نے کہا کہ یہ رپورٹ ادارے کی قوم ساز سرگرمیوں کی عکاس ہے اور مجھے بھی ان میں شریک ہونے سے قلبی خوشی ہوتی ہے۔ انہوں نے ان مطبوعات کے معیار طباعت اور مندرجات پر اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا کہ ان کے طفیل عوام الناس اور نوجوانوں کو تحریک قیام پاکستان کے مختلف گوشوں‘ مشاہیر تحریک پاکستان کی حیات و خدمات نیز اس مملکت خداداد کی عظمت و اہمت سے شناسائی حاصل ہو رہی ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
یوٹیلیٹی اسٹورز پر وزیراعظم ریلیف پیکج جاری رکھنے کا فیصلہ، 5 اشیاء پر سبسڈی برقرار
-
سینیٹر اعظم خان سواتی کی بازیابی کیلئے دائر درخواست واپس لیے جانے پر نمٹا دی گئی
-
خیبر پختونخوا حکومت نے آئندہ مالی سال سے صوبے میں بیوٹی پارلرز اور شادی ہالوں پر فکسڈ ٹیکس لگانے کا فیصلہ کرلیا
-
لاہور ، 9 سالہ بچی سے زیادتی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار
-
قائمقام امیر جماعت اسلامی پنجاب وسطی نصر اللہ گورائیہ کی نو منتخب امیر جماعت حافظ نعیم
-
گورنر سندھ سے واپڈا ایڈمنسٹریٹو اسٹاف کالج کے 62ویں سینئرمینجمنٹ کورس کے شرکاء کی ملاقات
-
پرویزالٰہی اور دیگر پر جعلی بھرتیوں کے کیس میں فرد جرم عائد نہ ہو سکی، 2مئی کو طلب
-
آئی جی پنجاب کی جانب سے پولیس ملازمین کی ویلفیئر کیلئے انقلابی اقدامات
-
پنجاب بھر میں پلاسٹک بیگز کے استعمال پرپابندی کا اعلان، وزیراعلیٰ نے منظوری دیدی
-
خیبر پختونخوا بار کونسل کی ڈسپلنری کمیٹی نے مشعال یوسفزئی کو طلب کرلیا
-
ایف آئی اے کی کارروائی ،قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیو شیئر کرنے والا ملزم گرفتار
-
مفکر پاکستان شاعرمشرق ڈاکٹر سر علامہ محمد اقبال کا86واں یوم وفات 21اپریل اتوار کو منایا جائے گا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.