پاکستانی نژادخاتون ڈاکٹرکوشوہرنے آبائی علاقے جہلم لاکرقتل کردیا
گرفتارملزم کاواردات کااعتراف،پولیس نےمقتولہ خاتون کے بیٹےعماراورلاکالج کے مالک کوحراست میں لے لیا۔پولیس ذرائع
ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 18:38
جہلم(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) :جرمنی میں پاکستانی ڈاکٹرعظمیٰ کوشوہر نے آبائی علاقے جہلم لاکرقتل کردیا،پولیس نےمقتولہ خاتون کے بیٹےعمارکو بھی حراست میں لے لیا۔پولیس کے مطابق خاتون کےقتل کے وقت 14 سال کا بیٹا عمار بھی والدین کے ساتھ تھا۔پولیس کے زیرحراست مقتولہ خاتون ڈاکٹرعظمیٰ کے بیٹے عمارنے بیان ریکارڈ کروایاہے کہ ماں باپ میں اکثر پیسوں کی وجہ سے جھگڑا ہوا کرتا تھا۔
میں نے پاپا سے کہا کہ مجھے گن چلانا سکھائیں۔(جاری ہے)
پاپا نےمیرے ہاتھ پکڑکرپستول سے ہوا میں پہلا فائرکیا۔ دوسرے فائر کی آواز بہت زیادہ تھی، میں نے کانوں پرہاتھ رکھ لیے۔عمار نے مزیدبتایا کہ جب دیکھا تو میری ماں گری ہوئی تھی، پھرماں کو ہسپتال لے گئے۔جہاںپردم توڑ گئی۔واضح رہے ڈاکٹرعظمی نے 16سال قبل پہلے شوہرسے طلاق لیکردوسری شادی شہبازشے کی تھی۔عظمیٰ بی بی کی بہن کاکہناہے کہ بہن اور بہنوئی گزشتہ ہفتے ہی اپنے دونوں بچوں کے ساتھ جرمن سے وطن واپس لوٹے تھے۔پولیس کے مطابق گرفتارملزم شہبازعلی نےواردات کا اعتراف کرلیا ہے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.