سندھ سالڈ ویسٹ بورڈ جنوری سے کام شروع کر دے گا، دونوں اضلاع میں 2200 ٹن کچرا ٹھکانے لگایا جائے گا

متعینہ شیڈول کے مطابق خدمات کی انجام دہی یقینی بنائیں اور تمام ڈی ایم سیزکی شرکت سے شفاف حکمت عملی بروئے کار لائیں،چیف سیکریٹری کی ہدایت

بدھ 28 دسمبر 2016 19:25

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) چیف سیکریٹری سندھ رضوان میمن نے سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ (ایس ایس ڈبلیو ایم بی) کے افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعینہ شیڈول کے مطابق خدمات کی انجام دہی یقینی بنائیں اور تمام ڈی ایم سیز (ضلعی میونسپل کارپوریشنز) کی شرکت سے شفاف حکمت عملی بروئے کار لائیں۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق چیف سیکریٹری بدھ کو اپنے دفتر میں ایس ایس ڈبلیو ایم بی کے افسران سے خطاب کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

سیکریٹری جنرل ایڈمنسٹریشن سعید اعوان، سیکریٹری بلدیات رمضان اعوان، ایم ڈی ایس ایس ڈبلیو ایم بی اے ڈی سنجنانی، ڈیم ایم ڈی عرفان میمن اور دیگر افسران بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اس موقع پر بریفنگ میں چیف سیکرٹری کو آگاہ کیا گیا کہ ایس ایس ڈبلیو ایم بی جنوری 2017ء کے آخری ہفتہ میں ضلعی جنوبی کراچی اور فروری 2017ء کے آخری ہفتے میں ضلعی شرقی کراچی میں کام شروع کر دے گا مجموعی طور پر دونوں اضلاع میں 2200 ٹن کچرا ٹھکانے لگایا جائے گا ، یہ کچرا گاربیج ٹرانسفر اسٹیشن میں منتقل کیا جائے گا۔ چیف سیکریٹری نے واضح کیا کہ اس سلسلے میں تاخیر کی گنجائش نہیں۔

متعلقہ عنوان :