ڈیرہ مرادجمالی، ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر میں کھڑی 3 موٹرسائیکلیں لے کر فرار ہوگئے

بدھ 28 دسمبر 2016 19:12

ڈیرہ مراد جمالی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) ڈیرہ مرادجمالی میں ڈاکو اہل خانہ کو یرغمال بناکر گھر میں کھڑی 3 موٹرسائیکلیں لے کر فرار ہوگئے۔

(جاری ہے)

سٹی پولیس کے مطابق ڈیرہ مرادجمالی وارڈ نمبر 16 لہڑی محلہ میں نامعلوم مسلح ڈاکوئوں نے عبدالقادر لہڑی کے گھر کے اندر گھس کر اہل خانہ کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا لیا اور گھرسے تین موٹرسائیکلیں لے کرفرار ہوگئے۔ اطلاع ملنے پرپولیس جائے وقوعہ پر پہنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرکے ملزموں کی تلاش شروع کردی ہے ۔