ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوم کی پہچان ہے ،سی ٹی او راولپنڈی

بدھ 28 دسمبر 2016 19:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) ٹریفک قوانین کی پابندی مہذب قوم کی پہچان ہے ٹریفک کے اشارے دورانِ سفر ہمارے محافظ ہیں ان کا احترام محفوظ ، خوشگوار سفر کی ضمانت اور شاہرائوں پر جان و مال کا تحفظ ہے۔

(جاری ہے)

اس امر کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی یوسف علی شاہد نے کہوٹہ میں روڈ سیفٹی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر اے سی کہوٹہ آفاق وزیر ، علاقے کے چیئرمین ، کونسلرز اور سول سوسائٹی کے لوگ موجود تھے انہوںنے کہا کہ ٹریفک قوانین و روڈ سیفٹی قوانین پر عمل کرنے سے روڈ حادثات سے بچائو ممکن ہے انہوںنے کہا کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس عوام الناس میں ٹر یفک قوانین و روڈ سیفٹی، پہاڑی علاقے میں ڈرائیونگ قوانین سے متعلق آگاہی، روڈ سینس، ون ویلنگ کے نقصانات اور دورانِ ڈرائیونگ موٹر سائیکل سواروں میں ہیلمٹ پہننے کی اہمیت، کم عمری میں ڈرائیونگ کے نقصانات، بغیر نمبر پلیٹ اور بغیر رجسٹریشن اور دیگر ٹریفک قوانین سے متعلق بڑے پیمانے پر آگاہی فراہم کر رہی ہے اس سلسلے میں عوام الناس کا تعاون ناگزیر ہے اس موقع پر اے سی کہوٹہ آفاق وزیر نے بھی ٹریفک قوانین کی پابندی کی ا ہمیت پر زور دیا سیمینار کے دوران سی ٹی او یوسف علی شاہد کو اے سی کہوٹہ آفاق وزیر نے شیلڈ پیش کی روڈ سیفٹی سیمینار کے اختتام پرآگاہی واک منعقد کی گئی جس میں بڑی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :