وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے علاقے کی عوام کا پانی کی قلت کا دیرینہ مسئلہ حل کر ادیا ہے ، ملک لیاقت حسین

بدھ 28 دسمبر 2016 19:12

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) مسلم لیگ ن کے رہنما ویونین کونسل 90چک جلال دین کے چیئرمین ملک لیاقت حسین نے کہا ہے کہ وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے علاقے کی عوام کا پانی کی قلت کا دیرینہ مسئلہ حل کرتے ہوئے 6ماہ کے دوران چک جلال دین کے عوام کو تقریباً 4کروڑ روپے کی لاگت سے 4ٹیوب ویل لگوائے،جس علاقے کے عوام کا دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہارانہوں نے وارڈ نمبر ایک اور دو کے علاقوں میرحیدرکالونی،مسلم آباد، مدنی محلہ کے عوام کیلئے پانی کی فراہمی کیلئے ٹیوب ویل کے منصوبے کے کام کاافتتاح کرتے ہوئے اہلیان علاقہ سے کیا،اس موقع پر ان کے ہمراہ ملک رفاقت،ملک رشید،چوہدری نواز،چوہدری لطیف،سردارنعیم طارق،سید الفت شاہ،فیاض حسین شاہ،ملک نزاکت،پادری اسحق،پطرس مسیح،اکرم سمیت اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد اس موقع پر موجود تھی،چیئرمین ملک لیاقت حسین نے کہا کہ ٹیوب ویل کی تنصیب کے کام میں مخالفین نے روڑے اٹکائے لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے ہم عوام کے سامنے سرخرو ہیں اور آج ٹیوب ویل کی تنصیب کے کام کا آغاز ہوگیا،ٹیوب ویل پر ایک کروڑ روپیہ لاگت آئیگی جس کیلئے فنڈز وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے فراہم کیے ہیں اس موقع پر شرکاء نے چوہدری نثارعلی خان زندہ باد،ملک لیاقت زندہ باد کے نعرے بھی لگائے،ملک لیاقت حسین نے مسیحی برادری کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے مسیحی قبرستان سے ٹیوب ویل کیلئے جگہ دیکر مسلم مسیحی اتحاد کا عملی مظاہرہ کیا ،افتتاح کے موقع پر عوام کی بڑی تعدا د موجود تھی۔