سچ،عدل وانصاف اوردیانتداری کی راہ پرچلنا دنیا و آخرت کی بھلائی ہے ، وفاقی وزیرسردارمحمدیوسف

بدھ 28 دسمبر 2016 19:08

راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) وفاقی وزیربرائے مذہبی امورسردارمحمدیوسف نے کہا ہے کہ سچ،عدل وانصاف اوردیانتداری کی راہ پرچلنا دنیا و آخرت کی بھلائی ہے اورمعاشرے کی بہتری دوسروں کی بھلائی میں مضمرہے۔یہ بات انہوں نے راولپنڈی آرٹس کونسل اورآل پاکستان اورسیز پروموٹرز ایسوسی ایشن کے زیراہتمام سیرت النبی ﷺکانفرنس اورمحفل نعت وقرآت سے بطور مہمانِ خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہی۔

محفل کی صدارت پیرخطیب حق بادشاہ نے کی۔انھوں نے کہا کہ پاکستان اللہ کے نام پربنا مگراس کیلئے ابھی تک جدوجہدجاری ہے اور اس کیلئے مایوس ہونے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ نظام کودرست کرنے کے لیے آپ اورہم نے مل کرکام کرنا ہے اورعوام کومتحدہونے کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

سردارمحمدیوسف کا کہنا تھا کہ وزیراعظم نوازشریف نے جب انہیں ذمہ داری سونپی توحالات اتنے اچھے نہیں تھے مگرتمام طبقہ فکرکے لوگوں نے رہنمائی کی۔

انھوں نے کہا کہ وزارت کا منصب سنبھالتے ہوئے علماء مشائخ کونسل بنائی اوردوکمیٹیاں بنائی جن میں ایک نصابی کمیٹی اوردوسری قانونی جن کی مددسے اختلافی چیزیں نکال دیں گے اورپہلی جماعت سے بارہویں تک قرآن پاک کی تعلیم ترجمے کے ساتھ لازمی قراردی جائے گی۔ سیرت النبی ﷺکانفرنس سے ڈاکٹرساجدالرحمان نے خطاب کیا جبکہ معروف نعت خوان اورقراء حضرات محفل میں شریک ہوئے۔

متعلقہ عنوان :