لاہورتاکراچی جانیوالی شاہین ایئرلائن کی پروازبڑے حادثے سے بچ گئی

پروازمیں فنی خرابی پیداہونے پرپائلٹ طیارے کورن وے سے واپس لے آیا،فنی خرابی طیارے کے کنٹرولنگ سسٹم میں پیداہوئی،پروازکو325 مسافروں کولےکرکراچی روانہ ہوناتھا۔ذرائع

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 18:11

لاہورتاکراچی جانیوالی شاہین ایئرلائن کی پروازبڑے حادثے سے بچ گئی

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء): لاہورسے کراچی جانیوالی شاہین ایئرلائن کی پروازبڑے حادثے سے بچ گئی،لاہورایئرپورٹ‌ پرشاہین ایئرلائن کی پروازمیں فنی خرابی پیداہونے پرپائلٹ طیارے کورن وے سے واپس لے آیا،فنی خرابی طیارے کے کنٹرولنگ سسٹم میں پیداہوئی،پروازکو325 مسافروں کولےکرکراچی روانہ ہوناتھا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق شاہین ایئرلائن کی پروازمیں ٹیک آف کے وقت فنی خرابی پیداہوگئی۔

طیارے کے کنٹرولنگ سسٹم میں فنی خرابی پیداہوئی۔شاہین ایئرلائن کی ایئربس اے330نے کراچی روانہ ہوناتھا۔فنی خرابی دورکرنے کےلیے ماہرین کی ٹیم رن وے پر پہنچ گئی،ٹیک آف سے قبل طیارے کے پائلٹ کو فنی خرابی کاعلم ہوگیا۔جس پرپائلٹ طیارے کورن وے سے واپس لے آیا۔پروازکو325 مسافروں کولےکرکراچی روانہ ہوناتھا۔