Live Updates

عمران خان ترقیاتی پہئے کو جام کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں ، راجہ جاوید اخلاص

دن بدن چیئرمین پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے ،وہ عوام سے اپنا اعتماد کھو چکے ہیں، وفاقی پارلیمانی سیکرٹری

بدھ 28 دسمبر 2016 18:49

چکوال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ عمران خان ترقیاتی پہئے کو جام کرنے کے ایجنڈے پر کام کر رہے ہیں یہی وجہ ہے کہ دن بدن عمران خان کی مقبولیت میں کمی آرہی ہے وہ عوام سے اپنا اعتماد کھو چکے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ چکوال مندرہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ قانونی پیچیدگیوںپر ہوئی ہے کیونکہ پیپلز پارٹی کے وزیر اعظم پرویز اشرف نے جو دو ارب تین کروڑ کا بجٹ دیا تھا اس سے منصوبہ مکمل نہیںہو سکتا تھا جبکہ وزیراعظم نواز شریف نے جب اس کا افتتاح کیا تھا وہ اب 9ارب اور33کروڑ میں مکمل ہوگا۔

جبکہ مندرہ سوہاوہ روڈ پر بھی 9ارب روپے خرچ ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ دونوںمنصوبے جون 2017میں مکمل ہو جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوںنے بتایا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی حکومت کے دوران دہشتگردی پر مکمل طور پر قابو پالیا گیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے سربراہ آصف علی زرداری نے جو دھماکہ کیا ہے کہ میں اسمبلی میں آئوں گا اس سے جو عوام میں بلاول زرداری کے بارے رجحان پایا جاتا تھا اس کی خود بخود نفی ہوگئی ہے۔

وہ وائس چیئرمین ضلع کونسل چوہدری خورشید بیگ کی رہائشگاہ پر انہیں مبارکباد دینے کے بعد اخبار نویسوں سے گفتگو کررہے تھے۔چوہدری خورشید بیگ نے اس موقع پر اطمینان کا اظہارکیا کہ چکوال مندرہ اور چکوال سوہاوہ روڈ کی تعمیر میں تاخیر کی وجہ سے بہت عوامی مسائل پیدا ہوئے ہیں۔ چوہدری خورشید بیگ نے مزید کہا کہ چیئرمین ضلع کونسل کے الیکشن میں ہمارا منتخب ہونا ضلع چکوال کے عوام کا وزیراعظم نواز شریف اور وزیراعلیٰ میاں شہباز شریف کی قیادت پر اعتماد کا اظہار ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :