شو باز شریف کی کارگردگی صرف اشتہارات تک محدو ہو کر رہ گئی ہے ‘اعجازچوہدری

نام نہاد خادم اعلی کی پنجاب پولیس شراب کی سپلائی میں مصروف ہے جس سے لوگ مر رہے ہیں

بدھ 28 دسمبر 2016 18:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف پنجاب کے سابق صدر اعجاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ شو باز شریف کی کارگردگی صرف اشتہارات تک محدو ہو کر رہ گئی ہے ، صوبے کو مسائلستان بنا دیا ہے ،نام نہاد خادم اعلی کی پنجاب پولیس شراب کی سپلائی میں مصروف ہے جس سے لوگ مر رہے ہیں ، شراب کی کھلے عام فروخت تشویش ناک ہے، صوبے بھر میں پولیس چور ،ڈاکو ئوں اور منشیات فروشوں کی ساتھی بنی ہوئی ہے ، صوبے میں ڈاکو راج قائم ہوچکا ہے اور عوام دن دیہاڑے لٹ رہے ہیں۔

اپنے ایک بیا ن میں انہوںنے کہاکہ حکومت کی رٹ کئی نظر نہیں آ رہی ، انتظامیہ بے بس ہو چکی ہے ڈولفن فورس کا ڈھنڈورا پیٹنے والے نام نہاد وزیر اعلیٰ شہباز شریف کے منہ پر طمانچہ ہے کہ وہ اہلکار عوام کا جان و مال کا تحفظ کرنے کی بجائے خود لوگوں کو لوٹ رہے ہیں ، پنجاب پولیس نے عوام کو چوروں اور ڈاکوئوں کے رحم و کرم پر چھوڑ رکھا ہے ۔

(جاری ہے)

پولیس عوام کے جا ن و مال کا تحفظ کو یقینی بنانے کی بجائے شریف خاندان اور اُن کے درباریوں کو پروٹوکول دینے اور انکی حفاظت پر معمور ہے ۔

پنجاب حکومت کی گڈ گورنس نا اہلی اور ناکامی کھل کر عوام کے سامنے آگئی ہے ۔انہوںنے کہا کہ صوبے میں اپنے درباریوں کو نوازنے کا سلسلہ جاری ہے بلدیاتی نمائندوںکے ہو تے ہو ئے ڈپٹی کمشزز کی بحالی بلدیاتی نمائندوںپر عدم اعتماد ہے جو کہ قابل مذمت ہے ۔

متعلقہ عنوان :