ریسکیو 1122 نے موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کے قیام کیلئے بھرتی کا آغاز کر دیا

مو ٹر سائیکل ایمبولینس سروس ریسکیو1122 کی استعدادِکارکو مزید بڑھائے گی‘ ڈاکٹر رضوان نصیرڈی جی ریسکیو 1122

بدھ 28 دسمبر 2016 18:49

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف کی ہدایت کے مطابق پنجاب کے 9ڈویژنل ہیڈکوارٹرز میں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کا آغاز کیا جارہا ہے تاکہ تنگ گلیوں اور رش میں بھی موثر اور بروقت ایمرجنسی ریسپانس کو یقینی بنایا جا سکے۔ اس کے لیے 800پیرامیڈیکل سٹاف کی بھرتی کا عمل جاری ہے ۔

موٹر سائیکل ایمبولینس سروس لاہور، راولپنڈی ، ملتان، فیصل آباد ، بہاولپور ، گوجرانوالہ ، ڈیرہ غازی خاں، سرگودھا اور ساہیوال میں شروع کی جا رہی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس (ریسکیو1122) ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہ یہ صحت مند ، میڈیکل فٹ اور پیرا میڈیکل ڈپلومہ کے حامل امیدوار (جو کہ موٹر سائیکل کا لائسنس رکھتے ہوں) کیلئے نوکری کا ایک سنہری موقع ہے اس موٹر سائیکل ایمبولینس سروس سے ریسکیو1122کے آپریشنز کی استعداد کار میں مزید اضافہ ہو گا اور پنجاب کے تمام بڑے شہروں میں ٹریفک جام کے دوران اور خصوصاً تنگ علاقوں میں بروقت ایمرجنسی ریسپانس میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے 800ایمرجنسی میڈیکل ٹیکنیشنزجن میں سے 300لاہور، 100راولپنڈی، 100ملتان، 50گوجرانوالہ، 50فیصل آباد، 50بہاولپور ، 50ڈی جی خان اور50ساہیوال کیلئے بھرتی کیے جا رہے ہیں۔جس کا اشتہار قومی اخبارات میں شائع کر دیا گیا ہے۔ بھرتی میں دلچسپی رکھنے والے امیدوار ریسکیو1122اور نیشنل ٹیسٹنگ ویب سائٹ کے ذریعے مکمل پرُ کر کے 8جنوری ، 2017تک جمع کروا سکتے ہیں۔

جن کا تحریری اور نفسیاتی ٹیسٹ 14جنوری، 2017کو 9بجے ویب سائٹس پر دیئے گئے مقامات پر لیا جائے گا۔ جبکہ فزیکل ، ڈرائیونگ اور سکلز ٹیسٹ 15اور 16جنوری، 2017 کو لیے جائیں گے۔ کامیاب امیداواروں کے نتائج اور انٹر ویو کاشیڈول 21جنوری، 2017 کو ویب سائٹس پر دیا جائے گا۔ کامیاب امیداواروں کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے کہ وہ زندگی بچانے والی سروس کا حصہ بنیں۔

ڈاکٹر رضوان نصیر نے کہا کہسروس کی کامیابی بھرتی کے شفاف نظام کی بدولت صحیح جگہ پر باصلاحیت سٹاف کی بھرتی اور پیشہ تر بیت پر ہے اس لیے شفاف بھرتی اور سٹاف کی اعلیٰ تربیت کے لیے تمام ممکنہ اقدامات کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ بعد میں پیشہ وارانہ تربیت کے حامل بروقت اور موثر ایمرجنسی ریسپانس سے ایمرجنسی متاثرین کو بروقت ریسکیو کر سکیں۔ مزید برآں موٹر سائیکل ایمبولینس سروس کی کامیابی شفاف بھرتی اور معیاری پیشہ وارانہ تربیت پر ہے۔

متعلقہ عنوان :