نیشنل ایکشن پلان کے تحت 20ملزمان کیخلاف مقدمات درج

بدھ 28 دسمبر 2016 18:45

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)راولپنڈی پولیس نے نیشنل ایکشن پلان کے تحت کاروائی کرتے ہوئے سیکورٹی آرڈیننس، وال چاکنگ اور کرایہ داری آرڈیننس کی خلاف ورزی کرنے پر20ملزمان کیخلاف مقدمات درج کر لیے۔

(جاری ہے)

کرایہ داری آرڈینس کی خلاف ورزی پر تھانہ نصیر آباد پولیس نے مسعود ،شعیب،صفی اللہ اور معراج،تھانہ سول لائن پولیس نے طاہر ،رفیق اور پیر خان ، تھانہ مورگاہ پولیس نے جاوید ملک اور زیدی خان، تھانہ مندرہ پولیس نے فیصل اور عبدالرشید،سیکورٹی آرڈینس کی خلاف ورزی پر تھانہ ریس کورس پولیس نے بختیار اور طاہر ،تھانہ ویسٹریج پولیس نے منظور ،شوکت ،اکرم اور جاوید، وال چاکنگ آرڈیننس کی خلاف ورزی پر تھانہ ریس کورس پولیس نے جمیل احمد ،محمد اشفاق اور محمد اشفاق کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کرلئے۔