سید قیصر شیرازی کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کے بلامقابلہ صدر منتخب

بدھ 28 دسمبر 2016 18:45

راولپنڈی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء)کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (کرار )راولپنڈی کے انتخابات 2017میں فائونڈر گروپ نے میدان مار لیا۔

(جاری ہے)

کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن (کرار )راولپنڈی کی الیکشن کمیٹی کے چیئرمین عزیز علوی کے مطابق فائونڈر پینل کے علاوہ مقررہ وقت تک کسی بھی مدمقابل گروپ /امیدوار نے کاغذات نامزدگی جمع نہیں کرائے، لہذا تین رکنی الیکشن کمیٹی (چیئرمین عزیز علوی ،ممبران خالد چوہدری، طاہر چوہدری ) نے کرار الیکشن 2017میں فائونڈر پینل کے کاغذات نامزدگی کی مکمل جانچ پڑتال کے بعد فائونڈر پینل کے تمام امیدواران کی بلامقابلہ کامیابی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

چیئرمین الیکشن کمیٹی عزیز علوی نے بتایاکہ فائونڈر پینل کے بلامقابلہ منتخب ہونے والے عہدیداروں میں صدر کے عہدے پرسید قیصر شیرازی ،جنرل سیکرٹری راجہ لیاقت ،نائب صدور حسیب بھٹی ،عدیل سرور ، سیکرٹری فنانس رضوان قاضی ،جوائنٹ سیکرٹریز حفیظ خان ،صائمہ بھٹی ،سیکرٹری انفارمیشن فرحان شاہ ،آفس سیکرٹری واصف چوہدری جبکہ گورننگ باڈی کے ممبران میں عبید ابرار، شیخ ساجد، وقار زیدی، ملک عثمان جاویداور یاسین ہاشمی شامل ہیں ۔