نیو ٹیک نے وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک فاٹا سے تعلق رکھنے والے 1500سے زائد طلباء کو تربیت فراہم کی ہے ترجمان نیو ٹیک

بدھ 28 دسمبر 2016 18:45

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) قومی کمیشن برائے پیشہ ورانہ و تکنیکی تربیت(نیو ٹیک) نے وزیر اعظم یوتھ سکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت اب تک وفاق کے زیر اہتمام قبائلی علاقوں سے تعلق رکھنے والے 1500سے زائد طلباء کو تربیت فراہم کی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے نیو ٹیک کے ترجمان نے کہا کہ فاٹا میں ہر سال چار سو طلباء کو تربیت دی جائیگی جبکہ ملک بھر میں پچاس ہزار سے زائد طلبہ کو مختلف ٹیکنیکل اداروں میں فنی تربیت فراہم کرنیکا منصوبہ ہے۔ترجمان نے کہا کہ تربیت مکمل کرنے کے بعد طلباء کو بلا سود قرضے فراہم کئے جائیں گے۔اسکے علاوہ نیو ٹیک نے سکل کمپیٹیشن کیلئے پنجاب کو چھ ریجنز میں تقسیم کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :