صوبے میں ایجوکیٹرز کی نئی بھرتی کے لئے 3ارب 76کروڑ روپے کے فنڈز جاری

بدھ 28 دسمبر 2016 18:24

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) محکمہ خزانہ پنجاب نے صوبے میں ایجوکیٹرز کی نئی بھرتی کے لئے 3ارب 76کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ لاہور سمیت صوبہ بھر میں 46ہزار 374ایجوکیٹرز بھرتی کئے جائیں گے جس کے لئے وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف کی ہدایت پر صوبائی محکمہ خزانہ نے 3ارب 76کروڑ روپے کے فنڈز جاری کردئیے ہیں ۔ لاہور کے 592ایجوکیٹرز کے لئے 4کروڑ 80لاکھ روپے جاری کیے گئے ہیں ۔فنڈز سپلیمنٹری گرانٹ کی مد میں ضلعی انتظامیہ کی کے اکائونٹ میں جاری کردئیے گئے ۔