کارپوریشن میں اصولی سیاست اور عوام کی مفادات کیلئے فی الفور کردار ادا کررہی ہے

بجٹ سیشن کے دوران کنونیئر نے جانبداری کا مظاہرہ کر کے ہماری42کی تعداد کو 41میں تبدیل کیا ،قانون کے مطابق میئر ووٹ استعمال نہیں کرسکتا ، میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے متحدہ اپوزیشن کونسلرز کی پریس کانفرنس

بدھ 28 دسمبر 2016 18:11

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) میٹروپولٹین کارپوریشن میں متحدہ اپوزیشن کونسلروں نے کہا ہے کہ کارپوریشن میں اصولی سیاست اور عوام کی مفادات کیلئے فی الفور کردار ادا کررہی ہے بجٹ سیشن کے دوران کنونیئر نے جانبداری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہماری42تعداد کو 41میں تبدیل کیا اور قانون کے مطابق میئر ووٹ استعمال نہیں کرسکتا ہے 30دسمبر تک اجلاس ملتوی بدنیتی پر مبنی ہے تاہم جمہوری طریقے سے ہم اجلاس میں بھرپور شرکت کرینگے ‘یہ بات اپوزیشن لیڈر محمد رحیم کاکڑ‘بلوچستان نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر جمال لانگو‘ہزارہ ڈیموکریٹک پارٹی کے رضا وکیل ‘غفار قمبرانی‘یحییٰ ناصر‘نسیم الرحمن ملاخیل‘ نے کوئٹہ پریس کلب میں بجٹ اجلاس کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہی‘ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے پارلیمانی لیڈر اسلم رند‘فاروق لانگو‘چوہدری عاطف‘خدائے بخش لہڑی‘نسیم اللہ اچکزئی اور دیگر بھی موجود تھے‘انہوں نے کہاکہ بدھ کو بجٹ اجلاس کے دوران اپوزیشن ممبران نے اصولی اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوری طریقے سے اجلاس میں بائیکاٹ کرنے کی بجائے شرکت کی اور اجلاس شروع ہوتے ہی ہم نے میٹروپولٹین کارپوریشن کے بجٹ اجلاس کی طریقہ کار سے نہ صرف اختلافات کیا بلکہ اپنے تحفظات کا اظہار بھی کیا انہوں نے کہاکہ جس طرح ہم نے پہلے واضح کیا کہ جب تک 2014-15اور2015-16کا بجٹ ممبران کے سامنے نہیں لائینگے اس وقت تک ہم موجودہ بجٹ کو کامیاب نہیں ہونے دینگے انہوں نے کہاکہ کارپوریشن کی شروع دن سے یہ اصول رہا ہے کہ جب بھی بجٹ پاس ہوتا ہے تو ایک ہفتے قبل بجٹ کی کاپیاں ممبران میں تقسیم کرتے ہیں لیکن موجودہ میئر اور ان کے ٹولے نے کرپشن کرتے ہوئے بجٹ سے ایک دن قبل تین دفعہ بجٹ کو تبدیل کیاگیا انہوں نے کہاکہ کنونیئر ایک غیر جانبدار ہوتا ہے لیکن آج کنونیئر نے پریشر میں آکر ہمارے 42تعداد کو 41میں تبدیل کیا اسی طرح حکومتی ارکان کی تعداد صرف40تھا کیونکہ قانون کے مطابق میئر اپنا ووٹ استعمال نہیں کرسکتا ہے انہوں نے کہاکہ ہمارے ایک ووٹ حلقہ4کے کونسلر سرور بازئی کا غیر قانونی طور پر مسترد کیاگیا کیونکہ وہ خود اسٹیج پر آکر ہمارے حمایت میں اعلان کیاگیا انہوں نے کہاکہ اسی طرح 6خواتین کو خریدنے کیلئے ہر خاتون کو ایک کروڑ روپے جاری کیے انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جماعتیں اس سلسلے میں خاموشی اختیار نہیں کریگی بلکہ خود بھی احتساب کیلئے تیار ہے اور کرپشن زدہ لوگوں کو بھی عوامی طاقت کے ذریعے احتساب کے سامنے لائینگے انہوں نے کہاکہ میئر کوئٹہ نے کوئٹہ شہر سے کچرہ نکالنے کیلئے روزانہ کی بنیاد پر 300ٹن ظاہر کیا لیکن رقم700ٹن کے طور پر خرچ کررہی ہے انہوں نے کہاکہ آج بجٹ اجلاس سے ثابت ہوا کہ میئر اپنی اکثریت کھو چکے ہیں لہٰذا وہ رضاکارانہ طور پر استعفیٰ دیکر گھر چلے جائے جبکہ ڈپٹی میئر ممبران کے ساتھ اپنا رویہ درست کریں اور جانبداری کی بجائے غیر جانبدار ہو کر میٹروپولٹین کارپوریشن کے سیشن کو جمہوری طریقے سے چلائی جائے انہوں نے کہاکہ 30دسمبر کے اجلاس ہم بھرپور شرکت کرینگے اور یہ ثابت کرینگے اکثریت ہمارے ساتھ ہیں۔

متعلقہ عنوان :