موٹر وے پولیس کے افسران اپنے امتیازی اوصاف کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں، شوکت حیات

آئی جی موٹروے پولیس نے بہترین کار کردگی کا مظاہر ہ کرنیوالے افسران کو تعریفی اسناد سے نوازا

بدھ 28 دسمبر 2016 18:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویزاینڈ مو ٹروے پولیس شوکت حیات نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے افسران اپنے امتیازی اوصاف، رزق حلال، ایمانداری ، خوش اخلاقی اور قا نون کے یکساں نفاذ کی وجہ سے پہچانے جاتے ہیں اورانہی اوصاف کی وجہ سے یہ فورس قو م کا فخر بن چکی ہے اور ایک منفردادارے کا مقام رکھتی ہے ۔

لہٰذا ا ن اوصاف کو ہر قیمت پر بر قرار رکھا جائے ۔

(جاری ہے)

وہ آج اسلام آباد میں اپنے دفتر میں بہترین کارکردگی کا مظاہر ہ کرنے والے افسران و ملازمان میں تعریفی اسناد اور نقد انعامات تقسیم کرنیکی تقریب سے خطاب کر رہے تھے ۔تقریب میں انسپکٹر جنرل پولیس شوکت حیات نے موٹروے پولیس ہیڈ کواٹر کے افسران SPOمحمود علی کھوکھر، SPOمحمد اسد، SPOرانا لیاقت علی، SPOعدیل شہزاد، اکائونٹنٹ محمد سرفراز،اسٹینوٹائپسٹ اسد رحمن،یوڈی سی عظمت شاہ، ایل ڈی سی قدیر احمد گل اور ہیلپر محمد یونس کو انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا ۔ اس موقع پر انسپکٹر جنرل شوکت حیات نے افسران کی کاکر دگی کو سراہا ۔

متعلقہ عنوان :