سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کو تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی

بدھ 28 دسمبر 2016 18:11

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے انتظامیہ کو تمام رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی ہے۔سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ڈی ایچ اے میں سیکیورٹی بیرئیرز اور رکاوٹوں سے متعلق کیس کی سماعت جسٹس امیر ہانی مسلم کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈیفنس کے شہریوں کی جانب سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ رکاٹوں کے باعث مساجد تک جانا مشکل ہوگیا ہے لہذا تمام رکاوٹوں کو ہٹانے کے احکامات جاری کئے جائیں۔

ڈی ایچ اے حکام کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ 100 سے زائد ایم این ایز، ایم پی ایز، پولیس افسران اور دیگر اہم شخصیات کے گھروں کے باہر مختلف رکاوٹیں موجود ہیں جنہیں ہٹانے کے لئے یکم جنوری سے آپریشن کلین اپ شروع کر دیا جائے گا۔ سپریم کورٹ نے ڈی ایچ اے کو تمام غیر قانونی رکاوٹیں ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے عملدرآمد رپورٹ طلب کر لی۔

متعلقہ عنوان :