مسلم لیگ (ق) کے رہنمائوں شیر گوہر اور قادر حیات کی پیپلز پارٹی میں شمولیت

بدھ 28 دسمبر 2016 17:57

غذر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) تحصیل گوپس کے صدر شیر علی گوہر اور ایم ایس ایف (ن) تحصیل گوپس کے صدر قادر حیات نے پاکستان پیپلز پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع غذر کے صدر و سابق پارلیمانی سیکرٹری ایوب شاہ اور جنرل سیکرٹری بدر الدین بدر نے پی پی میں شمولیت اختیار کرنے والے دونوں عہدیداروں کو خوش آمدید کہا ہے ۔

دریں اثنا پی پی کے جنرل سیکرٹری بدر الدین بدر نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ پی پی میں عنقریب مزید کئی شخصیات شمولیت اختیار کرنے والی ہے چونکہ پی پی غریبوں کی پارٹی ہے گلگت بلتستان میں جب بھی اس خطے میں کوئی ترقی ہوئی ہے تو وہ پی پی کی دور حکومت میں ہوئی ہے انھوںنے کہا کہ غذر پی پی کا چھوٹا لاڑکانہ تھا ہے اور رہیگا۔

متعلقہ عنوان :