کلچر پالیسی بارے سٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کرکے مربوط ڈرافٹ تیار کیا جائے گا،اجمل خان

فیز ٹو کا اغاز کیا جائیگا جس کے تحت صوبے کی تمام 75تحصیلوں میں 1700علاقائی وثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی، ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا

بدھ 28 دسمبر 2016 17:42

ْپشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) ڈائریکٹر کلچر خیبر پختونخوا اجمل خان نے کہا ہے کہ کلچر پالیسی کی تیاری کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کا عمل مکمل ہوچکا ہے اور نئے سال 2017 جنوری کے اخر تک ایک مربوط صوبائی کلچر پالیسی کا ڈرافٹ تیار ہوجائیگا محکمہ ثقافت کی بھرپور کوشش ہے کہ کلچر پالیسی کے حوالے سے تمام سٹیک ہولڈرز کے تحفظات کو دور کرکے ایک مربوط ڈرافٹ تیار کیا جاسکے کلچر پالیسی کے ذریعے ثقافت کومزید تقویت ملے گی کلچر پالیسی کے ساتھ ہی ایک مربوط سنسر شپ بورڈ بھی وجود میں اجائیگا جس کے ذریعے صوبے کے فن اور فنکاروں کو قانونی تحفظ حاصل ہوجائیگا ثقافتی ورثے کی احیاء کے پروگرام کے تحت فیز ون کی کامیابی کے بعد نئے سال سے فیز ٹو کا اغاز کیا جائیگا جس کے تحت صوبے کی تمام 75تحصیلوں میں نچلی سطح پر 1700علاقائی وثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گی اور اس حوالے سے ایک شفاف عمل کے ذریعے چالیس علاقائی اور غیر سرکاری تنظیموں کا انتخاب کیا گیا ہے جسکے ذریعے نچلی سطح پر علاقا!ئی وثقافتی سرگرمیاں منعقد کی جائیں گیآرٹ اکیڈمی جلد کام شروع کریگی ای میگزین جنوری میں شروع کیا جائیگا ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈائریکٹوریٹ آف کلچر میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر کلچر ڈائریکٹوریٹ کے زبانوں وادبیات کے ماہر اکبر ہوتی اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر ریا ض خان بھی موجود تھے ڈائریکٹر کلچر نے کہا کہ محکمہ ثقافت کی بھرپور کوشش ہے کہ کلچر کے تحفظ او ترقی و ترویج میں مہم کردار ادا کریں۔

(جاری ہے)

اسی طرح محکمہ ہذاٰ نے ثقافت کے زندہ امین ایوارڈز کے تحت500 شعرا، فنکار اور ہنرمندوں کو اٹھ مہینوں کے لئے 30ہزار روپے دیئے جو اخری قسط باقی ہے وہ بھی تمام ہنرمندوں کو محکمہ فنانس سے فنڈز ریلیز ہونے کے بعد ریلیز کردئیے جائیں گے انہوں نے کہا کہ صوبے کی ثقافت وادب پر مبنی ادیبوں کی33 کتب بھی شائع کئے گئے ہیں اور یہ سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ صوبہ کی ثقافتی اشیاء کے فرو غ اور ہنرمندوں کو براہ راست فائدہ پہنچانے اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی کیلئے اسلام اباد میں کلچر ڈسپلے سنٹر بھی قائم کردیا گیا ہے جس کی افتتاحی تقریب جلد منعقد کی جائے گی جس سے خیبرپختونخوا کا کلچر ملکی او بین الاقوامی سطح پر بھرپور متعارف ہوگا۔ محکمہ ثقافت کو مزید تقویت او مضبوطی کے لئے Strengthening Directorate of Cultureکے ایک نئے پراجیکٹ کا قیام بھی عمل میں لایا گیا ہے جس میں تحقیقی اور دستاویزی، زبان اور ادب، ویڑول اور کرافٹ، زتخلیقی معیشت، نیو میڈیا اور ویب یونٹس قائم کئے گئے ہیں جس میں متعلقہ ماہرین کے ذریعے ثقافتی صنعت کو مزید فروغ او جدید بنیادوں پر استوار کرنے کے لئے مضبوط پلاننگ کے ساتھ اغاز کیا گیا ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غریب اور لاچار ہنرمندوں کے علاج الاونس بھی دیا جاتا ہے اور انکے تجہیز و تکفین کے لئے بھی ایک لاکھ روپے دئیے جاتے ہیں تاکہ ہمارے ہنرمند اور فنکار احساس محرومی کے شکار نہ ہو، انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ ثقافت نے پچھلے کئے مہینوں سے نشترہال کے تزئین و ارائش کے بعد صحت مند ثقافتی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری ہے اس سال قریبا صوبہ بھر سمیت پشاو میں ایک ہزار کے قریب ثقافتی سرگرمیاں منعقد کی گئیں اور ان ثقافتی سرگرمیوں کے ذریعے خیبر پختو نخوا کا سافٹ امیج دنیا بھر کے سامنے اگیا ہے ۔