Live Updates

پی ٹی آئی پرویزخٹک کوکرپشن کے الزامات پرفارغ‌کیوں‌نہیں‌کرتی؟رہنماپیپلزپارٹی نواب وسان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 16:53

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء) :پیپلزپارٹی کے رہنما نواب علی وسان نے شاہ محمودقریشی پرواضح کیاہے کہ تحریک پرویزخٹک کوکرپشن کے الزامات پرفارغ‌کیوں‌نہیں‌کرتی؟انہوں نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمودقریشی کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ قریشی صاحب ہمیں نہ سمجھائیں پی ٹی آئی کو دیکھیں۔

(جاری ہے)

پرویزخٹک پربھی کرپشن کے الزامات ہیں،پی ٹی آئی ان کوعہدے سے کیوں نہیں ہٹاتی؟ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو آصف زرداری اوربلاول بھٹوسے ڈرہے،بس پندرہ بیس دن کا اورانتظار کرلیں۔واضح رہے شاہ محمودقریشی نے بیان دیاکہ گیلانی صاحب کی کارکردگی سے پیپلزپارٹی کا جنازہ نکل گیا۔جس پرعلی وسان نے ردعمل ظاہرکیاہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :