وزیراعظم نوازشریف کے دورہ مظفرا ٓباد سے کشمیریوں کی قسمت بدل رہی ہے ‘کشمیرکامنظرنامہ تبدیل ہورہا ہے ‘نوازشریف نے ملک کو خطرناک بحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پر ڈال دیا‘مسلم لیگ خطہ کوقائد اعظم کے اصولوں کے ساتھ چلارہی ہے

مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق وزیر سردارمحمدنعیم خان کی متاثرین کنٹرول لائن کے مختلف عوامی وفود سے بات چیت

بدھ 28 دسمبر 2016 16:58

میرپور/فتح پور تھکیالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے راہنما سابق وزیر سردارمحمدنعیم خان نے کہاہے کہ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے دورہ مظفرا ٓباد سے نہ صرف کشمیریوں کی قسمت بدلی جارہی ہے بلکہ کشمیرکامنظرنامہ تبدیل ہونے جارہاہے۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے ملک کو خطرناک بحرانوں سے نکال کرترقی کی راہ پر ڈال دیاہے۔

پاکستان مسلم لیگ ن اس خطہ کوقائد اعظم کے اصولوں کے ساتھ چلارہی ہے۔ میرٹ کی بالادستی ، دیانتدارکمیشن کی تشکیل نوع اور این ٹی ایس کے نفاذ سے گڈگورننس کے انتخابی وعدہ کو پوراکردکھایاہے۔ خطہ کے اندر سفارشی کلچر ، کرپشن اور میرٹ کی پامالی کی ریل پیل جیسے ناسور ختم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

مخالفین الیکشن میں بدترین شکست سے دوچارہونے کے بعد بوکھلاہٹ کا شکار ہیں۔

منفی سیاست کرنے والوںکو پاکستان کے آمدہ الیکشن میں ذلت ورسوائی کے ساتھ شکست ہوگی۔ آج خطہ میں میرٹ کی بالادستی کا بول بالاہے۔ مخالفین منافرت کی سیاست کے بجائے ملکی خدمت کوترجیح دیں۔ ہڑتالوں، دھرنوں سے ترقی کا پہیہ جام نہیں ہوسکتا۔ وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے اقوام متحدہ میں خطاب نے مسئلہ کشمیرمیںجان ڈالی۔ کنٹرول لائن پر جاری ادھورے سڑکات، پانی اوربجلی کے منصوبہ جات کووزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کے دورہ مظفرآباد کے تاریخی پیکج کے اعلان سے مکمل کیاجائے گا۔

بھارت روز اول سے پاکستان کو ناکام بنانے کی پالیسی کوترک کردے۔ وزیراعظم پاکستان اور پاکستانی عوام کی کشمیریوں سے کمٹمنٹ لازوال ہے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے گذشتہ روز نکیال ریسٹ ہائوس میں ملنے والے متاثرین کنٹرول لائن کے مختلف عوامی وفود سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انھوں نے کہاکہ کنٹرول لائن پر دی جانے والی شہداء کی قربانیاں استحکام پاکستان اور کشمیرکی آزادی کے لیے سنگ میل ثابت ہونگی۔

کشمیرکی ترقی پاکستان کی ترقی ہے۔ پاکستان کی ترقی کشمیریوں کی آزادی کی ضامن ہے۔ کنٹرول لائن پربسنے والے کشمیریوں نے جس طرح بھارتی بربریت کاسامناکیا اور افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے رہے اس سے بھارت کوکشمیریوں کے عزم اور حوصلے کا پتہ چل جاناچاہیے۔ مخالفین میاں برادران کے ویژن سے حائف ہوکردھرنوں ، ہڑتالوں اور لانگ مارچ کی باتیں کرنے کے بجائے عوامی خدمت کوشعار بنائیں۔

وزیراعظم پاکستان نے پاکستان کا منظرنامہ تبدیل کرکے عام مزدور کو 20 روپے کے عوض اے سی والی گاڑی میں سفر کویقینی بناکرمنزل تک پہنچایاہے۔ انھوںنے کہاکہ بیروزگاری ہمارے لیے ایک بڑا ایشوہے ۔ حکومت آزادکشمیرنے میرٹ کی بالادستی کوقائم کرتے ہوئے این ٹی ایس کا نفاذ ، دیانتدار کمیشن کی تشکیل نوع اور تعلیم یافتہ بے روزگار نوجوانوں کے لیے ٹیکنیکل کورسز کا اجراء کیاہے۔

ہم قائد اعظم اور میاںبرادران کے ویژن پر عمل پیراہوکرترقی کی منازل طے کررہے ہیں۔ وزیراعظم پاکستان کے دورہ مظفرآباد کے بعد خطہ میں حقیقی معنوں میںتبدیلی نظرآئے گی۔ پاکستان میاں محمدنوازشریف کے دورمیں دنیاکے نقشے پر ایٹمی طاقت بنااور کشمیرمیاں محمد نواز شریف کے دور میں ہی آزاد ہوکرپاکستان کا حصہ بنے گا۔موجودہ حکومت نے دیانتدارکمیشن کی تشکیل نوع کرکے شفافیت پر اٹھنے والی انگلی کوجڑ سے اکھاڑ پھینکاہے۔ انھوںنے کہاکہ محدود وسائل قطع نظرخطہ میں تعلیمی معاشرتی،معاشی ترقی اور بیر وزگاری جیسے اہم ایشو پرخصوصی توجہ دی جارہی ہے۔