حافظ آباد ، تھانہ کی حوالات میں تہرے قتل کا ملزم مبینہ طور پر ہلاک

ملزم نے حوالات کے باتھ روم میں لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی‘ پولیس

بدھ 28 دسمبر 2016 16:52

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) تھانہ کی حوالات میں تہرے قتل کا ملزم مبینہ طور پر ہلاک ہو گیا ، پولیس کے مطابق ملزم نے حوالات کے باتھ روم میں لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ ملزم امیر علی بھٹی نے چند روز قبل رشتہ کے تنازعہ پر فائرنگ کرکے بھابھی اور دو بھتیجوں کو قتل کیا تھااور پولیس تھانہ سکھیکی پنڈی بھٹیاں کی حراست میں تھا۔ گزشتہ روزتہرے قتل کے ملزم کی لاش حوالات کے باتھ روم سے لٹک ہوئی ملی۔ پولیس کے مطابق ملزم نے حوالات کے باتھ روم میں لٹک کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

متعلقہ عنوان :