پیپلزپارٹی کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہی،ترجمان بلاول ہاؤس

بدھ 28 دسمبر 2016 16:52

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان نے اس خبر کی سختی سے تردید کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو خورشید شاہ کی جگہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر بنایا جائے گا، ترجمان سے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر تبدیل کرنے کی کوئی منصوبہ بندی نہیں کر رہی ہے۔