بلاول بھٹوکا ٹی ٹی سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں پراظہارافسوس

متعددہلاکتوں کےواقعہ نے مسلم لیگ(ن)کی بہترحکمرانی کابھانڈاپھوڑدیاہے۔چیئرمین پیپلزپارٹی کابیان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 28 دسمبر 2016 16:40

کراچی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔28دسمبر2016ء):پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں زہریلی شراب پینے سے ہلاکتوں پراظہارافسوس کیا اورمسلم لیگ(ن)کی حکومت کوتنقیدکانشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ ٹوبہ ٹیک سنگھ میں ہلاکتوں کے واقعہ نے مسلم لیگ(ن)کی بہترحکمرانی کابھانڈاپھوڑدیاہے۔بلاول نے حکومت نے مطالبہ کیاکہ واقعہ کے ذمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔انہوں نے کہا کہ پنجاب میں عوام سے غلاموں جیساسلوک کیاجارہاہے۔ملک میں امیروں اورغریبوں کیلئے دوالگ الگ قوانین کاخاتمہ عوام کیلئے بہترین تحفہ ہوگا۔