پنجاب میں بلدیاتی نمائندے 31دسمبر کو حلف اٹھائیں گے

بدھ 28 دسمبر 2016 16:38

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) پنجاب میں بلدیاتی نمائندے 31دسمبر کو حلف اٹھائیں گے‘پنجاب حکومت تاحال بلدیاتی نمائندوں کو آپریشنل کرنے کی تاریخ نہ دے سکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بلدیاتی نمائندوں کو دفتروں میں بیٹھنے کیلئے سمری ایوان وزیراعلی میں التواکاشکارہے جبکہ دوسری طرف ڈی سی او کا عہدہ ڈپٹی کمشنر میں تبدیل کرنے کا آرڈیننس بھی ابھی تک نافذ نہ ہوسکا تمام محکمے حکومت پنجاب کے ان احکامات کے منتظر ہیں چیف سیکرٹری نے آج ان ایشوز پر ڈی سی او ز کانفرنس بھی طلب کر رکھی ہے۔

متعلقہ عنوان :