مادر وطن کے دفاع کیلئے آئی ایس آئی کی قربانیاں قابل تحسین ہیں،آئی ایس آئی قوم کی توقعات پر پورا اترے گی، صدر مملکت ممنون حسین کی نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات میں گفتگو

بدھ 28 دسمبر 2016 16:34

مادر وطن کے دفاع کیلئے آئی ایس آئی کی قربانیاں قابل تحسین ہیں،آئی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) صدر مملکت ممنون حسین نے دہشت گردی اور انتہاء پسندی کے خلاف جنگ میں انٹر سروسز انٹیلی جنس (آئی ایس آئی) کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ مادر وطن کے دفاع کیلئے ملک کے اعلیٰ انٹیلی جنس ادارہ کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے یہ بات بدھ کو یہاں ایوان صدر میں نئے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

صدر نے توقع ظاہر کی کہ آئی ایس آئی قوم کی توقعات پر پورا اترے گی اور اعلیٰ انٹیلی جنس ادارہ دشمن کے مذموم عزائم کو شکست دے گا۔ صدر نے لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار کو ڈی جی آئی ایس آئی مقرر ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے توقع ظاہر کی کہ ڈی جی آئی ایس آئی وسیع تجربے اور پیشہ وارانہ مہارت سے ذمہ داریاں ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :