پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج میں 2.29 ارب روپے کے سودے

بدھ 28 دسمبر 2016 16:07

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج (پی ایم ای ایکس) میں 2.29 بلین روپے کے سودے ہوئے۔ بدھ کو پی ایم ای ایکس سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق پی ایم ای ایکس کموڈٹی انڈیکس 3046 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ مجموعی طور پر میٹلز، انرجی اور کوٹس/فاریکس کے 2.29 بلین روپے مالیت کے سودے ہوئے۔ سودوں کی مجموعی تعداد 7492 رہی۔

(جاری ہے)

سب سے زیادہ سودے سونے کے ہوئے جن کی مالیت1.07 بلین روپے رہی جبکہ ڈبلیو ٹی آئی خام تیل کے سودوں کی مالیت 518.90 ملین روپے، چاندی کے سودوں کی مالیت 382.43 ملین روپے، کرنسیزکے بذریعہ کوٹس ہونے والے سودوں کی مالیت 292.57 ملین روپے، کاپر کے سودوں کی مالیت 22.01 ملین روپے اور خام تیل کے سودوں کی مالیت 1.52 ملین روپے رہی۔ اس کے علاوہ ایگریکلچرل کموڈیٹیز میں کاٹن کی 2 لاٹس کے سودے ہوئے جن کی مالیت 0.732 ملین روپے رہی۔

متعلقہ عنوان :