زرداری نے اپنی تقریر میں بی بی کے قاتلوں کا تذکرہ تک نہیں کیا ۔ارشد شریف کا تجزیہ

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 15:49

زرداری نے اپنی تقریر میں بی بی کے قاتلوں کا تذکرہ تک نہیں کیا ۔ارشد ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان کےمعروف تجزیہ نگار ارشد شریف نے گذشتہ روز محرتمہ بے نظیر بھٹو شہید کی برسی کے موقع پر منعقد کردہ جلسے سے آصف علی زرداری کی کی گئی تقریر پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آصف علی زرداری نے اپنی تقریر میں بی بی کے قاتلوں کا تذکرہ تک نہیں کیا، اس کے برعکس بلاول بھٹو نے اپنی ماں کے قاتلوں کا ذکر ہر بار کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ آصف علی زرداری کی پاکستان آمد سے قبل وزیر اعظم نواز شریف نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے آصف زرداری کو پارٹی کی کمان اپنے ہاتھ میں لینے کا اشارہ کیا تھا جسے بظاہر آصف علی زرداری نے سنجیدگی سے لیا اور جس کی جھلک گذشتہ روز آصف علی زرداری اور بلاول بھٹو زرداری کی تقاریر میں موجود واضح فرق میں دیکھی جا سکتی ہے ۔ ارشد شریف کا کہنا تھا کہ اپنے خطاب میں آصف علی زرداری نے ٹھیکے کا مطالبہ بھی کیا جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ وہ وزیر اعظم نواز شریف سے لین دین کرنے میں دلچسپی رکھتے ہیں۔ ارشد شریف نے مزید کیا کہا آپ بھی ملاحظہ فرمائیے:

متعلقہ عنوان :