رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذو الفقار علی بھٹی کی ڈاکٹر شاہد محمود آرائیں سے ملاقات ،بھٹی گروپ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت

بدھ 28 دسمبر 2016 15:23

رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذو الفقار علی بھٹی کی ڈاکٹر شاہد محمود آرائیں ..
سرگودھا۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) رکن قومی اسمبلی ڈاکٹر ذو الفقار علی بھٹی کی این اے 67 کے علاقہ بھاگٹانوالہ میں چیمہ گروپ کے موثرترین گروپ کے لیڈر ڈاکٹر شاہد محمود آرائیں سے ملاقات ،بھٹی گروپ میں شمولیت کی باضابطہ دعوت ،گروپ نے صلاح مشورے کے لیے ٹائم لے لیا، تفصیل کے مطابق بھاگٹانوالہ اور اس کے نواحی چکوک کی مختلف برادریوں پر مشتمل ایک مضبوط سیاسی گروپ جس نے 2013کے جنرل الیکشن میںچو ہدری انور علی چیمہ اور چو ہدری عامر سلطان چیمہ کی حمایت کی تھی ،گزشتہ روز ایم این اے ڈاکٹر ذو الفقار بھٹی گروپ لیڈر ڈاکٹر شاہد محمود آرائیں کے گھر گئے جہاں انہوںنے ڈاکٹر زاہد محمود آرائیں،ڈاکٹر عارف چو ہدری اور ڈاکٹر شاہد سے ملاقات کی جبکہ اس ملاقات میں بھاگٹانوالہ یو نین کو نسل کے چیئر مین ملک غلام رسول مانڈا اور چو ہدری رشید گجر بھی مو جود تھے ،ملاقات میںڈاکٹر ذو الفقار بھٹی نے انہیں اپنے گروپ میں باقاعدہ شمولیت کی دعوت دی جس پر انہوں نے گروپ کے دیگر ارکان سے صلاح مشورے کے لیے ٹائم لیا ہے ۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی نے کہا ہے کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی اکائی ہے، اپنی فعالیت کی بنا ء پربلدیاتی نظام جمہوری اداروں کی مضبوطی میںاہم کرداراداکرے گا،بلدیاتی نظام سے عوام کے بنیادی مسائل ان کی دہلیزپرحل ہوںگے ،موجودہ حکومت ہرممکن طریقہ سے پاکستان میںجمہوریت کااستحکام چاہتی ہے، موجودہ حکومت کاساڑھی3سالہ دورہرحوالہ سے عوامی مسائل کے حل اور عوام کوریلیف کا با عث بن رہاہے ،پاکستان کی خالق جماعت مسلم لیگ ن وطن عزیزکوایشین ٹائیگربنانے کے خواب کوپوراکرے گی، وزیراعظم میاںمحمدنوازشریف پاکستان ہی نہیںبلکہ پورے عالم اسلام کے عظیم لیڈرہیں۔