ہائیکورٹ نے گلوکار بلال سعید سمیت تین ملزموں کی چوری کے مقدمے میں عبوری ضمانت منظور کر لی

بدھ 28 دسمبر 2016 14:56

ہائیکورٹ نے گلوکار بلال سعید سمیت تین ملزموں کی چوری کے مقدمے میں عبوری ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) لاہور ہائیکورٹ نے گلوکار بلال سعید سمیت تین ملزموں کی زیور و قیمتی سامان چرانے کے الزام کے کیس میں عبوری ضمانت منظور کر لی۔لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس عبدالسمیع خان نے کیس کی سماعت کی ۔

(جاری ہے)

گلوکار بلال سعید، بھائی رضا سعید سمیت دیگر کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج ہے جس میں الزام لگایا گیا تھا کہ گلوکار بلال سعید نے والدہ کی کروڑوں روپے کے زیور، قیمتی سامان اور نقدی چرا لی ہے ۔

ملزم کے وکیل کا عدالت میں کہنا تھا کہ گلوکار بلال سعید کے خلاف والدہ رخسانہ بی بی نے مقدمہ درج کرایا ہے جو بے بنیاد ہے حتمی فیصلے تک گلوکار بلال سعید اور دیگر کی عبوری ضمانت منظور کی جائے ۔جس پر عدالت نے دلائل سننے کے بعد 5 جنوری تک ملزموں کی عبوری ضمانت منظور کر لی۔