Live Updates

آصف علی زرداری نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ کیا‘ رانا افضل

بدھ 28 دسمبر 2016 14:56

آصف علی زرداری نے گرفتاری سے بچنے کے لئے پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ کیا‘ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) حکمران جماعت کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی رانا افضل نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے گرفتاری سے بچنے کیلئے پارلیمنٹ میں آنے کا فیصلہ کیا،جو شخص رکن قومی اسمبلی بن جاتا ہے اسے گرفتار کرنے کیلئے اسپیکر سے منظوری لینا ہوتی ہے جو آسانی سے نہیں ملتی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج بہت سے ارکان قومی اسمبلی اشتہاری ہیں جن کو گرفتار نہیں کیا جاسکتالہٰذایہ فیصلہ آصف زرداری کے اپنے مفاد میں ہے۔ان کا کہنا تھا کہ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان 10مختلف کیسز میں اشتہاری ہیں لیکن رکن قومی اسمبلی ہونی کی وجہ سے وہ گرفتاری سے بچے ہوئے ہیں، تو آصف زرداری نے بھی اس فیصلے میں اسی بات کو مد نظر رکھا ہوگا۔

(جاری ہے)

اس سوال پر کہ کیا آصف زرداری کو طویل عرصے کے بعد دبئی سے وطن واپسی کی اجازت (ن) لیگ کی حکومت نے دی تو رانا افضل نے اس کی تردید کرتے ہوئے واضح کیا اگر ایسا ہوتا تو اسی روز کراچی میں رینجرز چھاپے نہ مار رہی ہوتی۔تاہم انہوں نے اس بات سے بھی انکار کیا کہ 23دسمبر کو آصف زرداری کی واپسی سے پہلے سندھ رینجرز نے کراچی میں جو کارروائیاں کیں ان میں حکومت کا کوئی کردار تھا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات