امریکہ میں پاکستان نژاد امریکی نوجوانوں کے لئے ’’ پاکستان د یکھیں‘‘ پراجیکٹ شروع کیا جارہا ہے ، سفیر جلیل عباس جیلانی

بدھ 28 دسمبر 2016 14:42

واشنگٹن ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) امریکہ میں پاکستانی سفارتخانہ نے پاکستان نژاد امریکی نوجوانوں کے لئے ’’ پاکستان د یکھیں‘‘ پاکستان نامی پراجیکٹ شروع کیا ہے جس کا مقصد امریکہ میں مقیم پاکستانی نو جوانوںاور پاکستانی پیشہ ور ماہرین اور کمیو نٹی کی تنظیموں کو وہاں مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کے مواقع فراہم کرنا ہے ۔

ا س منصوبے کے تحت پاکستانی سفارتخانہ پاکستان نژاد امریکی نوجوانوں کے گروپوں کے پاکستانی مختلف شہروں اور علاقوں کے دوروں کا اہتمام کرے گا ۔ اور ان دوروں کے شرکاء کو پاکستان کی ثقافت اور تاریخی تناظر میں ابھرتے ہوئے اور جدید پاکستان دیکھنے اور اس بارے میں تجربہ کے منفرد مواقع فراہم کر نا ہے امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے نام بھیجے گئے خط میں پاکستانی سفیر جلیل عباس جیلانی نے پاکستانی برادری سے پروگرام میں شامل ہونے کے لئے کہا ہے اور پاکستانی نژاد امریکی نو جوانوں کی حوصلہ افزائی کی ہے کہ وہ ان منفرد مواقع سے بھرپور استفادہ کریں کیونکہ یہ پبلک ڈپلومیسی کے لئے سفارتخانے کا بڑا اقدام ہوگا انہوں نے خط میں لکھا ہے کہ عرصہ سے پاکستان کی ساکھ کے حوالے سے پیدا ہونے والی غلط فہمیاں ملکی ترقی کی راہ میں رکاٹ بنی رہی ہیں اس لئے موجودہ حکومت اس بات کو ترجیح دیتی ہے کہ پاکستانیوں خصوصا امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کی صلا حیتوں کو بھر پور طور پر بروئے کار لایا جائے ۔

(جاری ہے)

یہ پراجیکٹ پاکستان کی وزارت منصوبہ بندی و ترقی نے وژن 2025 ء کی روشنی میں شروع کیا ہے اور اور’’ نو یور روٹس ‘‘ نامی اس پراجیکٹ کا مقصد دنیا بھر کے مختلف ممالک میں مقیم پاکستانی نوجوانوں، پاکستانی پیشہ ور ماہرین اور کمیو نٹی کی تنظیموں کو وہاں مقیم پاکستانیوں کی صلاحیتوں سے بھر پور استفادہ کے لئے مصروف کار کرنا ہے پاکستان کے دورے پر آنے والے نوجوا ن مختلف شہروں کے دورے کرسکیں گے اور وہ پاکستانی اعلی حکام ، نمائندوں اور دیگر اہم اداروں کے حکام سے ملاقاتیں کر سکیں گے ۔ اس پراجیکٹ پر مختلف سپانسرز کی مدد سے عمل درآمد کیا جائے گا اور شرکا سے رجسٹریشن فیس وصول کی جائے گی تام شرکاء پاکستانی اور ان کی عمریں 18 سے 26 سال ہونی چاہیئیں ۔