ہنزہ اور دیامر میں قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی کیمپس کے قیام کی باضابطہ منظوری مل گئی

بدھ 28 دسمبر 2016 14:30

گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) وفاقی حکومت نے ضلع دیامر میں قراقرم انٹر نیشنل یونیورسٹی سب کیمپس کی باضابطہ منظوری دیدی ہے۔ضلعی سطح پر پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں سب کیمپس کے قیام کے فیز 1 کے تحت ہائرایجوکیشن کمیشن نے گلگت بلتستان میں ہنزہ کے علاوہ ضلع دیامر چلاس میں سب کیمپس کے قیام کا نوٹیفیکشن جاری کردیا ہے۔

(جاری ہے)

کے آئی یوکے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ضلع دیامر میں کیمپس کا قیام صدر اسلامی جمہوریہ پاکستان کی خصوصی ہدایت ، وزیراعلیٰ گلگت بلتستان اور گورنر گلگت بلتستان کی درخواست پر عمل میں لایا جارہا ہے، اس پراجیکٹ کے تحت ملک بھر کے 16اضلاع میں کیمپس کا قیام شامل ہے جس میں سے 2 کیمپس گلگت بلتستان میں قائم کئے جا رہے ہیں، ہنزہ اور چلاس میں کیمپس کا اجراء ایک ساتھ ہوگا۔ ترجمان نے ہنزہ کے ساتھ دیامر میں کیمپس کے قیام پر وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمان، گورنر گلگت بلتستان میر غضنفر علی خان اور ہائرایجوکیشن کمیشن کا شکریہ ادا کیا ہے۔