گلگت ،ہمیں قائداعظم کے مشن کی تکمیل کیلئے دیا نتداری اورخلو ص کے ساتھ کام کر نا ہو گا ،محمد ابرا ہیم ثنا ئی

بدھ 28 دسمبر 2016 14:30

گلگت ،ہمیں قائداعظم کے مشن کی تکمیل کیلئے دیا نتداری اورخلو ص کے ساتھ ..
گلگت ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) صو با ئی وزیر تعلیم گلگت بلتستان حا جی محمد ابرا ہیم ثنا ئی نے کہا ہے کہ قائد اعظم محمد علی جنا ع کی زند گی جد وجہد سے بھر پور تھی ان کی زندگی ترقی کے سفر میں ہمارے لئے مشعل راہ ہے ، وہ ایک عظیم قائد کیساتھ ساتھ ایک عظیم انسا ن بھی تھے ۔قائد اعظم کو نو جوا نوں سے بہت تو قعات تھیں، کہ وہ ملک و قوم کی تر قی میں اپنا کر دار اداکریں گے ۔

اے پی پی سے بات چیت کرتے ہوئے انہو ں نے کہا کہ نو جوان کسی بھی معاشرے کا قیمتی اثاثہ ہیں ، صوبائی حکو مت نو جوانوں کی تعلیم و تر بیت اور ان کے روشن مستقبل کیلئے اقداما ت کررہی ہے، ہمیں قائداعظم کے مشن کی تکمیل کیلئے دیا نتداری اورخلو ص کے ساتھ کام کر نا ہو گا ، معاشر ے سے جہا لت اور بد عنوانی کے خا تمے کیلئے جامعہ حکمت عملی وضع کرنے کی ضرورت ہے ، اس کیلئے معاشر ے کے تمام طبقات کو حکو مت اور اداروں کیسا تھ مل کر کام کرنا ہو گا۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر نے اس بات پر زور دیاکہ طلباء لگن اور محنت سے قوم کا دست و بازو بن کر ملک کو ترقی یافتہ ممالک کی صفوں میں شامل کر سکتے ہیں، صوبائی وزیر تعلیم نے سرکاری تعلیمی اداروں کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ معیار تعلیم کو بہتر بنانے کے لیے کام کیا جا رہا ہے، ہماری کوشش ہے کہ نئی آنے والی نسل دور حاضر کے چیلنجز سے نبرد آزما ہونے کے لئے مکمل طور پر تیار ہو، حکومت اساتذہ کو جدید اور تکنیکی طرز تعلیم سے متعلق کورسز کرانے کے لئے بھی کوشاں ہے اوراس سلسلے میں بین الاقوامی نجی اداروں کے ساتھ بھی معاہدے کئے جاچکے ہیں ۔

متعلقہ عنوان :