سی پیک کے مشترکہ تعاون کمیٹی کے اجلاس کے ضمن میں پاک چائنہ سینئر آفیشلز مینجمنٹ (ایس او ایم) اجلاس کا انعقاد

بدھ 28 دسمبر 2016 13:51

بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) سی پیک کے حوالہ سے مشترکہ تعاون کمیٹی کے چھٹے اجلاس کے ضمن میں بدھ کویہاں پاک چائنہ سینئر آفیشلز مینجمنٹ (ایس او ایم) اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں پاکستانی وفد کی صدارت سیکرٹری وزارت منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات کر رہے ہیں۔ پاکستانی وفد میں سیکرٹری وزیراعظم، سیکرٹری مواصلات، ریلوے، انڈسٹریز، پانی و بجلی کے علاوہ چیف سیکرٹری بلوچستان اور دیگر وفاقی و صوبائی محکموں کے سیکرٹریز شامل ہیں۔

اجلاس میں سی پیک کے تحت جاری منصوبوں پر کام کا جائزہ لیا گیا۔ اس اجلاس میں صنعتی شعبہ، توانائی اور بنیادی ڈھانچے کے نئے منصوبوں کی شمولیت زیر غور ہے۔ جے سی سی کے دوسرے روز وزراء کی سطح پر میٹنگ ہو گی جہاں نئے پراجیکٹس کی باقاعدہ منظوری دی جائے گی۔

(جاری ہے)

سینئر آفیسرز مینجمنٹ میٹنگ میں دونوں اطراف سے ایجنڈے اور قابل بحث نکات پر غور کیا جا رہا ہے، ورکنگ گروپس کی میٹنگز کے ایجنڈے پر بھی بات کرکے طریقہ کار اور اوقات کار کا تعین کیا جاتا ہے ۔

اس کے بعد دوطرفہ ورکنگ گروپس میں متعلقہ ماہرین زیر غور منصوبوں پر بحث اور ان کو حتمی شکل دیتے ہیں۔ آخری دن دونوں اطراف کی قیادت کی زیر صدارت جے سی سی کے اجلاس میں منصوبوں کو حتمی منظوری کیلئے پیش کرکے اتفاق رائے کے بعد اعلامیہ جاری کیاجاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :