وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی،خوشحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے ، گوادر سمیت صوبے بھر میں عوام کو تعلیم ، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے معتدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں ، پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر علائوالدین کاکڑ کی’’ اے پی پی ‘‘سے گفتگو

بدھ 28 دسمبر 2016 13:42

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صوبائی سیکرٹری اطلاعات اور وزیراعلیٰ بلوچستان کے کوآرڈینیٹر علائوالدین کاکڑ نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی اور ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے پرعزم ہے ، گوادر سمیت صوبے بھر میں عوام کو تعلیم ، صحت اور صاف پانی کی فراہمی کیلئے معتدد منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہیں ، یہ بات انہوں نے بدھ کو ’’اے پی پی‘‘ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔

علائوالدین کاکڑ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے سے بلوچستان سمیت ملک بھر کے تمام علاقوں کے افراد مستفید ہونگے ، سی پیک گیم چینجر منصوبہ ہے۔

(جاری ہے)

بلوچستان کی تاجر تنظیموں سمیت سیاسی اور مذہبی جماعتیں پاک چائنا اکنامک کوریڈور کو کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے حکومتی کاوشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں انہوں نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کی بدولت بلوچستان کے نوجوانوں کو فنی تعلیم و تربیت اور ہنر سکھانے کیلئے کوئٹہ سمیت مختلف علاقوں میں ووکیشنل ٹریننگ سینٹرز کا قیام عمل میں لایاگیاہیں جس میں طلباء و طالبات کی کثیر تعداد کمپیوٹر ، دست کاری سمیت دیگر ہنر سیکھ رہے ہیں جوہنر مند نوجوانوں کو روزگارکی فراہمی میں معاون ثابت ہوگی۔