وزیراعظم کاچشمہ تھری پاور پلانٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے دو ماہ کے بونس کا اعلان

بدھ 28 دسمبر 2016 13:42

وزیراعظم کاچشمہ تھری پاور پلانٹ میں کام کرنے والے ملازمین کے لئے دو ..
میانوالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) وزیراعظم میاں نواز شریف نے چشمہ تھری پاور پلانٹ کے افتتاح کے موقع پر کام کرنے والے ملازمین کے لئے دو ماہ کے بونس کا اعلان کیا۔

(جاری ہے)

بدھ کو وزیراعظم نواز شریف نے چشمہ تھری پاور پلانٹ کا افتتاح کیا تو اس موقع پر وزیراعظم نے چشمہ تھری پر کام کرنے والے ملازمین کے لئے دو ماہ کے بونس کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ محنت اور لگن سے کام کرنے پر چشمہ تھری کے ملازمین کو دو ماہ کا بونس دیتا ہوں۔

وزیراعظم نے کہا کہ حکومت آپ کی محنت اور کوششوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔ تقریب میں وزیر دفاع و پانی و بجلی خواجہ محمد آصف‘ وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز‘ وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی‘ چیئرمین اٹامک انرجی کمیشن محمد نعیم اور چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین نے بھی تقریب میں شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :