آفتاب شیرپائوکا ڈاکٹر عبدالخالق زیارکی وفات پراظہارتعزیت

بدھ 28 دسمبر 2016 13:24

پشاور۔28دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 دسمبر2016ء) قومی وطن پارٹی کے مرکزی چیئرمین آفتاب احمد خان شیرپائو نے پشتو زبان کے ممتاز شاعر و ادیب اورمحقق ڈاکٹر عبدالخالق زیار کی وفات پر دلی رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا ہے اپنے ایک تعزیتی بیان میں انہوں نے مرحوم کی پشتو زبان اور پشتونوں کیلئے خدمات کو سراہا اور کہا کہ ان کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔

(جاری ہے)

آفتاب شیرپائو نے اللہ تعالی سے دعا کی کہ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل دے۔

متعلقہ عنوان :