لیپ ٹاپ سکیم میں گھپلوں سے متعلق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع

بدھ 28 دسمبر 2016 12:40

لیپ ٹاپ سکیم میں گھپلوں سے متعلق تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 28 دسمبر2016ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے ایک تحریک التوائے کار پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ نجی اخبار کی خبر کے مطابق اکائونٹنٹ جنرل پنجاب کی سپیشل آڈٹ رپورٹ میں وزیر اعلیٰ پنجاب لیپ ٹاپ سکیم میں وسیع پیمانے پر گھپلوں کا انکشاف ہوا ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب میں 5738 لیپ ٹاپ تقسیم کئے گئے جن میں 1771 طلبا دو ، دو لیپ ٹاپ لینے میں کامیاب ہوئے ، 2081 طلبا کے شناختی کارڈ ہی جعلی نکلے، 1181 طلبا کا کہیں ریکارڈ ہی موجود نہیں۔ رپورٹ میں 305 لیپ ٹاپ چلنے اور چوری ہونے کا بھی پتہ چلا۔ رپورٹ کے مطابق کھپلے سرگودھا، فیصل آباد، ڈی جی خان، ساہیوال، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور اور راولپنڈی ڈویژن میں کئے گئے۔ تمام بے ضابطگیاں دوسرے اور تیسرے مرحلے میں ہوئی اور قومی خزانے کو 7 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا۔ رپورٹ میں ہائر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو تمام تر صورتحال کا ذمہ دار قرار دیا گیا ہے ۔