شیخوپورہ ، دھاگہ فیکٹری میں آتشزدگی سے پندرہ کروڑ روپے مالیت کی کپاس جل کر خاکستر

بدھ 28 دسمبر 2016 12:15

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 28 دسمبر2016ء) شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر واقع ایک دھاگہ فیکٹری میں لوہے کو ویلڈنگ کرنے کے دوران کاٹن پر چنگاری پڑنے سے پندرہ کروڑ روپے مالیت کی کاٹن جل کر راکھ ہوگئی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور روڈ پر واقع ہائوسنگ کالونی سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر ایک دھاگہ فیکٹری میں مزدور لوہے کو ویلڈنگ کرنے کے بعد گرینڈر سے صاف کررہا تھا کہ گرینڈر سے چنگاڑیاں دور پڑی کاٹن پر پڑ گئیں اور ایک دم سے دیکھتے ہی د یکھتے آگ کے بڑے بڑے شعلے بھڑکنے لگے پوری فیکٹری میں بھگدڑ مچ گئی سینکڑوں ملازمین اس آگ پر پانی ڈالتے رہے آگ تھی کہ بجھنے کا نام ہی نہیں لے رہی تھی ریسکیو 1122 کی سات گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے بیس گھنٹے کی کوشش کے بعد آگ پر قابو پالیا فیکٹری مالکان کے بہتر حفاظتی انتظامات کے باعث کوئی بھی جانی نقصان نہیں ہوا اور تقریباً پنددرہ کروڑ روپے کی کاٹن جل کر راکھ ہوگئی۔