مصطفی کمال نے الطاف حسین اور فاروق ستار کو بے غیرت کہہ دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 28 دسمبر 2016 11:57

مصطفی کمال نے الطاف حسین اور فاروق ستار کو بے غیرت کہہ دیا

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔28 دسمبر 2016ء) : نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاک سر زمین کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے الطاف حسین اور فاروق ستار کو بے غیرت کہہ دیا ۔

(جاری ہے)

ان کا کہنا تھا کہ بغیر تشدد کیے اگر حماد صدیقی عدالت فیکٹری جلائے جانے سے متعلق اعتراف کرتا ہے اور اسے مان لیا جاتا ہے تو میرے ساتھ بھی وہی کیا جائے جو میں نے کہہ رکھا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں الطاف حسین اور فاروق ستار کی طرح بے غیرت نہیں ہوں کہ میں اپنے کارکنان کو استعمال کرنے کے بعد ان سے لا تعلق ہو جاؤں ۔ حماد صدیقی کے بیان کے بعد میں معافی مانگوں گا اور حماد صدیقی کو بھی ایسے ہی آگ میں جلا دیا جائے جیسے اس نے متعدد لوگوں کو جلایا تھا۔